لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بائولر زمان خان اور سکواڈ میں شامل بیٹر عبداللہ شفیق کیلئے حارث رؤف اور طاہر بیگ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فاسٹ بائولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ پی ڈی پی کا ایک اور کھلاڑی زمان خان کی شکل میں پاکستان سکواڈ کا حصہ بنا ہے۔ لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت ہورہا ہے۔ افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے پوری ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔طاہر بیگ نے کہا کہ زمان خان اور عبداللہ شفیق دونوں پاکستان کا اثاثہ ہیں، دونوں کھلاڑیوں سے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔
لاہور قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کرکٹ کیلئے مفید ثابت: حارث رئوف
Mar 25, 2023