لاہور(سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں Liechtenstein کیخلاف کیریئر کا 197واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ کرسٹیانورونالڈونے کویت کے فارورڈبدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کریہ ریکارڈ بنایاہے۔ یوروکوالیفائرمیںپرتگال نے Liechtenstein کیخلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول کیے۔اس سے قبل سٹار فٹبالر نے سعودی لیگ میں کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے الوحدہ کے خلاف میچ میں چار گول سکور کرکے لیگ فٹبال میں پانچ سو گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔خیال رہے کہ فٹبال کی تاریخ میں رونالڈو سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔