افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی پاکستان کے 4کرکٹرز کا ڈیبیو


لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کیخلاف سیریز میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستان کے 4کرکٹرز نے ڈیبیو کیا ہے ۔ صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ نے پاکستان کی طرف سے کیر یئر کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔ شاداب خان کا کہنا تھا نوجوان کھلاڑیوں کو یہی کہوں گا کہ اپنی کاکردگی کے سلسلے کو قائم رکھیں، نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے تمام کھلاڑیوں سے اچھی امیدیں ہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد دے نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔شارجہ سٹیڈیم کے منتظمین نے پاکستان‘ افغان میچز کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے، شائقین کو پْرامن رکھنے کیلئے اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کا بھی امکان ہے۔چند ماہ قبل ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد شارجہ سٹیڈیم اب پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کررہا ہے۔ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے اس بار شارجہ سٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔شارجہ سٹیڈیم کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ ایشیا کپ میچ کے بعد افغان تماشائیوں نے جو کیا وہ شرم ناک تھا، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو بھی حالات پر تشویش ہے اس بار ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،تماشائیوں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق بنایاجارہا ہے۔شائقین کو مختلف سٹینڈز میں بٹھانے کی تجویز پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...