نگران وزیر اوقاف کا دورہ سیالکوٹ، آٹا پیکیج کیلئے انتظامات کا جائزہ


لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور، زکوۃ و عشر پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے سیالکوٹ کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے رمضان مفت آٹا پیکیج کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے ضلع بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے جاری عمل پر بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر مفت آٹے کی فراہمی کیلئے قائم پوائنٹس پر موجود شہریوں سے بھی انتظامات کے حوالے سے بات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی حکومت پنجاب کا فلاحی منصوبہ ہے۔ ماہ رمضان میں کم آمدنی والی افراد کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب 64 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں 5 لاکھ 20 ہزار گھرانے مفت آٹے کی سہولت سے مستفید ہونگے۔ اس وقت سیالکوٹ میں 30 پوائنٹس پر مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے۔ دریں اثنا بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دربار حضرت امام علی الحق شہید پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار کی چادر پوشی کی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...