راولپنڈی(جنرل رپورٹر)رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں مساجد،امام بارگاہوں ، عبادگاہوں کی سکےورٹی کیلئے منتظمین کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں، کہا گیا ہے کہ عباد گاہوں اوردرباروں پر سکےورٹی اقدامات سخت کریں ، کوئی بھی پروگرام بنایا جائے تو اس کی پیشگی اطلاع کی جائے ، رمضان المبارک کے ماہ میں مساجد ، امام بارگاہو ں اور دیگر عبادت گاہوں میں معمول سے زیادہ رش دیکھنے کے ملتا ہے اور ضلع راولپنڈی میں18 دربار ایسے ہیں جہاں پر مخصوص دنوں میں زائرین کا رش زیادہ ہوتا ہے، ان دنوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں، کوئی بھی مشکوک شخص یا کوئی چیز نظر آئے تو فورامقامی پولیس اور قریبی تھانے میں اطلاع دی جائے ،تاکہ جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
مساجد،امام بارگاہوں کی سکےورٹی کیلئے منتظمین کو خصوصی ہدایات
Mar 25, 2023