ماہ رمضان صبر و ایثار، بخشش کا موسم بہار ہے، اظہاربخاری

Mar 25, 2023


 راولپنڈی (جنرل رپورٹر) رمضان کا مہینہ بخشش کا خزینہ ،صبر و ایثار، بخشش کا موسم بہار ہے، اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنانا ہی اصل روزہ ہے،رمضان محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کا مہینہ ہے ،ماہ صیام سیرت و کردار کا مہینہ ہے جس میں انسان کوصبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے ، رضائے الہی کے سانچے میں ڈھلنے اور شیشہ باطن سے ہر قسم کی خباثتوں کو صاف کرنے اور اعمال پر لگے ہوئے غفلت کا زنگ اتارنے کا موقع ملتا ہے ،جامع مسجدمحمدی لالکڑتی میں رمضان کے پہلے جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا ہے کہ آمد رمضان پر خدا تعالی خدا تعالی شیطان کو گرفتار کر لیتا ہے تاکہ روزے رکھنے والے اس کے شر سے محفوظ ہو جائیں ، روزہ تقوی و طہارت اور قلب و نظر کا ریفریش کورس ہے ۔

مزیدخبریں