لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کسی غیر جمہوری اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیاسی جماعتوں کا غیر جمہوری رویہ مارشل لاء کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ موجودہ صورتحال پر آل پارٹز کانفرنس طلب کر کے مسائل کا حل نکالے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکومت پر اپنی ذات سے متعلق قتل کی سازش کے الزامات سنگین ہیں۔