یگوادر: چین کے سولر سسٹم کا  عطیہ، ماہی گیر کیلئے لوڈشیدنگ مسئلہ نہیں رہا


 اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ)گوادر  ولڈ سٹی میں مسجد اقصیٰ کے قریب غزروان کے علاقے کے رہائشی اور ماہی گیروں نے کہا کہ ہمیں اب بجلی کے بریک ڈاؤن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ چین کا سولر سسٹم گوادر کے لوگوں کو سروس فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ماہی گیر عبدالرشید شمسی آلات کے پیکیج سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں جو چین نے چینی سفارت خانے اور وزارت ماحولیات کے تعاون سے عطیہ کیا تھا۔ گزشتہ سال اس اقدام نے  سولرفوٹو وولٹک سسٹم اور ایل ای ڈی لائٹس کے 4,000 سیٹ عطیہ کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چند روز قبل تکنیکی مسائل کی وجہ سے گوادر میں ایک ہفتے سے بجلی کی بندش تھی۔ ایسی سنگین صورتحال میں میرے بچے چھ راتوں تک آرام سے سو سکے کیونکہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ سولر سیٹ اور بیٹری پنکھے کو چلانے کے لیے 4 سے 5 گھنٹے بجلی فراہم کرتی تھی۔ گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید نے بتایا کہ چین کے عطیہ کے بعد سے ان کے خاندان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ پانچ مہینوں سے، ہمارے گھر میں شمسی توانائی کی بدولت، میری ماں خوش ہیں اور چین کو نیک خواہشات پیش کر رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق  شمسی نظام نے رمضان میں قیمتوں میں اضافے کے دوران بھی ان کے بجلی کے بل کو قابو میں رکھنے میں مدد کی ہے۔ایک سماجی کارکن رحیم بخش نے گوادر پرو کو بتایا کہ ان کی معلومات کی بنیاد پر گوادر شہر کے تمام 42 وارڈز میں مستحق مقامی رہائشیوں میں چینی شمسی عطیات تقسیم کیے گئے۔  ایک سولر پینل اور بیٹری ان کے خاندان کی روزمرہ کی ضروریات کے لئے کافی ہیں۔ مجید زرین نے چین کی جانب سے عطیہ کردہ نظام شمسی پر اظہار تشکر کیا۔ ''جب میں نے اپنے گھر میں نصب پورے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت چیک کی، تو اس کی قیمت 100000 روپے سے زیادہ تھی

ای پیپر دی نیشن