اسلام آباد( نامہ نگار) نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ نے کہا ہے کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کی یاد دلاتاہے تاہم اس موقع پرہمیں اپنے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا،ملکی ترقی،بقائ اور یہاں بسنے والے کروڑوں انسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے باہمی اتفاق اور انتھک محنت سے کام لینا ہوگا۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملکی سلامتی پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیئریر سکول اینڈ گرلز کالج میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نسل نو کو اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے: چودھری عبیداللہ
Mar 25, 2023