لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کی خصوصی رحمتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ نیکیوں کا موسمِ بہار ہوتا ہے۔ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اس ماہ مبارک میں جو مسلمان دن کا روزہ رکھیں گے اور رات کو قرآن سے جڑ کر اللہ کے حضور قیام کریں گے۔ قیامت کے دن روزہ اور قرآن دونوں ان کے حق میں سفارش کریں گے۔