بھارہ کہو میں گیس کی لوڈ شیدنگ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامنا


اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی نے رمضان المبارک کے سحری اور افطاری کے اوقات میں بھارہ کہو میں گیس کی لوڈ شیدنگ کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے بد انتظامی کی بہترین مثال قرار دیا ہے، انھوں نے کہا وزیر اعظم شہبازشریف نے اعلان کر رکھا تھا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کوملک بھر میں بلاتعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جا ئے گا، مگر وزیر اعظم ہاوس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر مو جو د بھارہ کہو میں شہریوں کو موسم سر ما شروع ہو تے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور عدم دستیابی کا سامنا کر نا پڑ جاتا ہے،انھوں نے کہا ڈھوک موہری، نین سکھ ٹاون، محلہ نین سکھ، مدینہ ٹاون،مسلم ٹاون اور اس سے ملحقہ علاقوں سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس دستیاب نہیں ہو تی، جس سے گھریلو خواتین اور روزدارون کو شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ہم محکمہ گیس اور مسلم لیگ ن سیمت پی ڈی ایم کی قیادت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کر یں اور بھارہ کہو کے شہریوں کو پانی، بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن