راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلع کچہری کی ماتحت عدالتوںنے مختلف مقدمات میں ملوث 16 ملزموں کو14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ،10 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور9ملزموں کی درخواست ضمانت منظور اور7کی خارج کر دی، عدالتوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے و الے18ملزموں کواشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ایک ملزم کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزموں کے خلاف پولیس نے چوری ‘ ڈکیتی ‘ قتل ‘ لڑائی جھگڑا‘ اقدام قتل ‘ اسلحہ ‘ شراب ‘ راہزنی‘ نقب زنی‘ جعلی چیک ‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی۔
ماتحت عدالتوںنے 16 ملز مان کو14 روز ہ ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوا دیا
Mar 25, 2023