بی بی فاطمہؓکے فضائل احادیث مبارکہ میں کثرت سے ملتے ہیں: سمیع اللہ حسینی

 راولپنڈی ( جنرل رپورٹر ) ممتازسکالر انٹر نےشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما ءصا حبزادہ سمےع اللہ حسےنی نے کہا ہے کہ خاتون جنت بی بی فاطمہؓکے فضائل ومناقب میں حضور نبی اکرم کے فرامین مبارکہ کثرت سے وارد ہوئے ہیں آپ جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد اور واپسی پر سب سے پہلے حضرت سیدہ فاطمہ ؓ سے گفتگو کرتے آپ سیدہ فاطمہ سے فرماتے: (فاطمہ!) میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔“انھوں نے ان خیالات کا اظہار تین رمضان یوم خاتون جنت کی مناسبت سے دینی اجتماع سے خطاب میں کیا
انہوں نے بتایا کہ ام الم¶منین حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ بی بی فاطمہؓ جب حضور اکرم کی خدمت میں حاضر ہوتیں تو انہیں بوسہ دیتے خوش آمدید کہتے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر اپنی نشست پر بٹھالیتے۔ ہادی عالم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے فاطمہ! کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ تم مسلمان عورتوں کی سردار ہو ۔ صا حبزادہ سمےع اللہ حسےنی نے کہا کہ حضور نبی اکرم سے محبت کا یہ تقاضا ہے کہ سیدہ فاطمہ کا دل میں احترام ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...