امپورٹڈ ٹھیکیداروں نے ملکی آئین  کو پامال کر دیا :عاطف چودھری 

Mar 25, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ ٹھیکیداروں نے ملکی آئین کو پامال کر دیا ہے ملک  دن بدن شدید بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں۔ الیکشن کمشن اور پی ڈی ایم کا گٹھ جوڑ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم جتنا مرضی بھاگ لے الیکشن انہیں کروانے ہوں گے۔ پوری پی ڈی ایم کی اکیلے عمران خان کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔   آج  مینار پاکستان پر تاریخی جلسے میں لاکھوں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔ پی ڈی ایم حکمران ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ آج انہوں نے ملک کی تباہی پھیر کر رکھ دی ہے۔

مزیدخبریں