اسلام آ باد (وقا ئع نگار)سنگجانی ڈھوک پراچہ مجسٹریٹ میر یا مین کی نگرانی میں مفت آٹا سکیم پوائنٹ پر بہترین انتظامات، کی طرف سے علاقہ عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا سسٹم کے زریعے بہترین طریقے سے مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم کا سلسلے شروع کیا گیا جس میں 300 تھےلے آٹا لوگوں میں مفت تقسیم کیا گیا مجسٹریٹ میر یا مین نے عوام سے کہا کہ مفت آٹا لینے کیلئے آنے سے پہلے اپنے موبائل سے 8171پر ایس ایم ایس کر کے اپنی تصدیق کریں اگر آپ کو مفت آٹے کا میسج آ جا ئے تو پھر آپ مفت آٹا سکیم پوائنت سنگجانی ڈھوک پراچہ تشریف لائیں اپنا اور ہمارے قیمتی وقت کا خیال رکھیں سنگجانی ڈھوک پراچہ جو پوائنٹ بنایا گیا وہ علاقہ عوام کی سہولیات اور ان کا تحفہ پہنچانا ہماری ذ مہ داری ہے معزور افراد اور بزرگوں کو اولین ترجیح سمجھا جا ئے گا،مفت آٹے کو حق دارو ں تک پہنچانا ہمارا مشن ہے رمضان کے مہینے میں مستحق افراد کو ہر دس دن کے بعد ایک تھیلا آٹا ملے گا۔