روزے کا مقصد متقی پرہیز گار بن جائیں،سلیم عطاری 

Mar 25, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آمد پرمبارک بادپیش کی، اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکراداکرناچاہیے کہ ایک بارپھر رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹے کی سعادت نصیب ہورہی ہے،روزے کا مقصد یہ ہے کہ ہم متقی اور پرہیز گاربن جائیں،برے اخلاق اور بداعمال والے کاموں سے مکمل طورپر دوررہے۔انہوںنے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے رمضان المبارک میں غریبو ں،مسکینوں،بیواؤں،یتیموں کی مدد کی جائے ۔

مزیدخبریں