پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے عوام کوریلیف پہنچایا جائے،جماعت اسلامی سندھ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائم مقام امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسر نظام الدین میمن نے احترام رمضان آرڈیننس پرعمل کو یقینی اورروزمرہ کے اشیائے خورنوش کی قیمتوں پرکنٹرول کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے،مرغی کے گوشت سے لیکرسزیوں وپھلوں کی مصنوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے تودوسری طرف حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے منافع خوروں اورذخیرہ اندوزمافیا کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ دنیا بھرمیں مذہبی ایام کے موقع پرحکومتیں عوام کو خصوصی رعایت جبکہ بازاروں میںچیزیں سستی کی جاتی ہیں تاکہ ہرایک اس سے بھرپوراستفادہ کرے۔مگریہاں پررمضان شریف آتے ہی سحروافظارکی چیزوں سمیت روزمرہ کی اشیاکی قیمتوں کو پرلگ جاتے ہیں۔صوبائی امیر نے زوردیاکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال اوراس پرچیک اینڈ بیلنس کا نظام بناکر ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن