حکومت دہشت گردوں کو لگام ڈالے،علامہ اورنگزیب


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کراچی کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،دن دہاڑے ہمارے زمہ دار سلیم کھتری کو شہید کرنا ایک سوچی سمجھی سازش ہے،دہشت گرد ایک مرتبہ پھر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر فسادات پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں،ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کرکے منظر عام لائیں،اور ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے،وگرنہ اہلسنّت بھرپور احتجاج کی طرف جاسکتی ہے،ایک دن قبل مسلک بریلوی کے راہنما کو شہید کیا گیا اور آج ہمارے راہنما سلیم کھتری کو،اہلسنّت والجماعت سلیم کھتری شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مکمل یقین دہانی کراتی ہے کہ بھائی سلیم کھتری شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورے کرتا ہوئے ہر ممکن کوشش کرے گی اور قاتلوں کے گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ،شہرقائدمیں دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کی سازش ہے ،کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں ، آیندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیںان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میںکیا، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کی ہیں لیکن گن کسی اور کی گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...