کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام حج کی بیسویں قرعہ اندازی میں دو خوش نصیب کامیاب قرار پائے جن میں ڈاکٹر سید مزمل شاہ (ایسوسی ایٹ سول انجینئرنگ) اور محترمہ نازیہ کنول (سافٹ ویئر انجینئرنگ) شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرولی الدین نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے دونوں خوش نصیبوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عبادات میں مسلم امہ کی بہتری و خوش حالی اور یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رضا سے انہیں فریضہ حج کی ادائیگی کا سنہری موقع ملا ہے لہذا وہ ہر کام میں اللہ کی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھیں۔سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے حج قرعہ اندازی کے انتظامات کئے۔