رمضان رحمت کا مہینہ ‘ پالیسیاں زحمت بنارہی ہیں ، ثروت اعجاز 


کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان کریم رحمت کا مہینہ ہے مگر حکمرانوں کی پالیسیاں زحمت بنارہی ہیں ،کے الیکٹرک کا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو نا پانا سوالیہ نشان ہے ،پھل فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ روکنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلا ف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ،عوام کی خدمت عبادت کر ناعین عبادت ہے ،رمضان کریم ہمیں برداشت ،حقوق العباد ادا کرنے غریبوں کوخوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے ،پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے تحت مستحقین میں ہر سال کی طرح امسال بھی راشن تقسیم کیا جائیگا ،مخیر حضرات اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زکواۃ ،فطرہ وعطیات اہلسنت خدمت فائونڈیشن کو دیں،حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں ذخیرہ اندوزبھی بے لگام ہوگئے،پرائز کنٹرول محکمہ قیمتوں کو سرکاری نرخ پر یقینی بنانے میں ناکام ہے پھل فروٹ کو غریب سے دور کردیا گیا، رمضان المبارک میں غریبوںکو ریلیف دینے کے اعلانات دعوئے ہی ثابت ہورہے ہیں ،رمضان المبارک تو امن وسلامتی اور انسانیت کے دکھ سکھ میں کام آنے کا درس دیتا ہے ،حکومت مہنگائی قابو نہیں کرپارہی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائز کنٹرل محکمہ کو فعال بنائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مر کز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ  قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے ،قرآن وسنت کے نظام کو نافذکرکے کرپشن ،اقربای پروری ،دہشتگردی کو ختم عوامی مسائل کو فوری حل کیا جاسکتا ہے، دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین اور حکومت کا مذہبی وقومی فرض ہے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں ،دین اسلام امن ومحبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے ،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ، پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن