رمضان نفس کا مہینہ،کردار سازی کی جائے،ڈاکٹر معراج الہدی


کراچی (اسٹاف رپورٹر )روزہ عظیم الشان عبادتوں میں سے ایک عبادت ہے ۔روزہ اللہ کے لئے ہے اور اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والاہے ۔رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے اور اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگی جائے اور جنت کا حصول ممکن بنایا جائے ۔روزہ اور قرآن آخرت میں بندے کی شفاعت کرینگے۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے مسجد قریشاں لانڈھی چراغ ہوٹل میں خطبہ جمعہ کے بیان میں کہی ۔ڈاکر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ قرآن انسانوں کے لئے ہدایت کی واضح ترین دلیل ہے ۔یہ حق اور باطل کے درمیان فرق پیدا کرتا ہے۔روزہ عظیم الشان عبادتوں میں سے ہے یہ بندے کو گناہوں سے بچاتا ہے ۔روزہ دار کے منہ سے آنے والی بسان اللہ تعالی کو مشک سے زیادہ پسند ہے۔افطار کے وقت کی جانے والی دعا کو اللہ تعالی قبول فرماتے ہیںاور افطار کے وقت روزہ دار اپنے رب سے ملاقات کرتا ہے۔رمضان میں ہر نیکی کا اجر بڑھا دیا جاتا ہے ۔روزے میں بڑی شیرنی اور مٹھاس ہے ۔رمضان نفس کا مہینہ ہے،کردار سازی اور کریکٹر سازی کا مہینہ ہے ۔ضبط نفس کے بغیر کوئی دنیا میں آگے نہیں بڑھ سکتارمضا ن میں خلق خدا سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے ۔روزہ دار جنت میں ریان دروازے سے داخل ہوگا۔       

ای پیپر دی نیشن