اسلام آباد (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لیگی ارکان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عمائدین اور کمیونٹی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مہمان خصوصی مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک تھے، مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ یوم پاکستان سعودی عرب میں بھی شایان شان طریقے سے منایا گےا اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن )پاکستان اور اسکے باسیوں سمیت اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کی ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے اور جب بھی برسراقتدار آئی اس نے عوامی امنگوں کے مطابق کام کیا ہے۔مسلم لیگ (ن )انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سعودی عرب میں شیخ سعید احمد کی صدارت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران تنظیمی امور کے حوالے سے نمایاں کام ہوا ، پارٹی قائدین نے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور ورکرز کو متحرک بنانے کے لئے تنظیم سازی کی۔ اور تمام دھڑوں کو یکجان کیا اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ بہتر انداز سے آگے بڑھیں اور 23 مارچ کا دن بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ پاکستان کو ملکر آگے بڑھانا ہوگاتقریب سے مسلم لیگ (ن )ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ، ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر کنول انیس، راجہ طالب کیانی، مولانا عبدالمالک مجاہد، ملک حسنین، وسیم ساجد، احتشام جاوید کولی، وقار نسیم وامق، سجاد چوہدری سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا. آخر میں پاک میڈیا فورم سمیت دیگر افراد کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔