کراچی(اسٹاف رپورٹر )معروف عالم دین علامہ ڈاکٹرکوکب نورانی اوکاڑوی اورچیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا ہے کہ آج ہم قیام پاکستان کا حقیقی مقصد بھول گئے ہیں، مسلسل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ وہ گلزارحبیب مسجدگلستان اوکاڑوی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔مقررین نے کہاکہ سودی نظام معیشت عذاب الٰہی کودعوت دینے کے مترادف ہے ،آج ملک افراتفری ،مہنگائی ،بے روزگاری ،زلزلہ ،قدرتی آفات ،سیلاب کی زدمیں ہیں ،حکومت نے اگر سودی نظام سے جان نہیں چھڑائی، جس تیزی بے حیائی بڑھ رہی ہے اس پر اگر قابونہیں پایاتو امن،سکون ،معاشی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوگا، غربت سے لکیر سے نیچے جانے والوں کی تعدادمیں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اورلوگوں کو زندگی گزارنے میں شدید مشکلات کا سامناہے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے،زوال کوعروج میں بدلنا ہے تواللہ کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ کی جائے،ملک میں نظام مصطفی کانفاذکیاجائے ،سودکا خاتمہ اوربے حیائی پر مبنی اقدامات کو ختم کرناضروری ہے ۔