قومی مقابلوں میںعمدہ کارکردگی پر ایچ ای سی کھلاڑیوںکی ستائش 

q


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے مختلف قومی مقابلوں میں میڈلز جیتنے اور اچھی کارکردگی دکھانے پر ایچ ای سی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت ایک ٹیم یونٹ یہ تمام کامیابیاں قابل ستائش ہیں،مجھے قوی امید ہے کہ ایچ ای سی کے کھلاڑی کارکردگی کے اس شاندار سلسلے کومستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔ایچ ای سی کے کھلاڑیوں ،کوچز اور ٹیم آفیشلز کے نام پیغام میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی اسپورٹس ڈویژن، کوچز، ٹیم منیجرز اور کھلاڑیوں کی کاوشوں اور قومی مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اعلٰی تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے ساٹھویں قومی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں سلور، ویمن نیشنل والی بال چیمپیئن شپ میں برانز اور چودھویں ٹگ آف وار نیشنل چیمپیئن شپ میں بھی برانز میڈل جیتا تھا ،اس کے علاوہ  ایچ ای سی ویمن آرچری ٹیم نے دسویں نیشنل آرچری چیمپیئن شپ میں کانسی تمغہ جیتا، جبکہ مردوں کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سترھویں ایچ ای سی ویمن بیس بال چیمپیئن شپ میں بھی ایچ ای سی کی کارکردگی عمدہ رہی جہاں اس نے برانز میڈل حاصل کیااسی ایونٹ میں ایچ ای سی کی ارم برکت کو چیمپیئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسری جانب نیشنل سوئمنگ چیمپیئن شپ میں ایچ ای سی کی مردوں کی ٹیم نے سو میٹر فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتاتھا۔ ایچ ای سی اپنے قیام سے اب تک اعلٰی تعلیم اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الجامعات چیمپیئن شپس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور جامعات سے طلباء کھلاڑیوں کو قومی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن