کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا  تھا، عمران نذیر کا انکشاف

Mar 25, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے کہ ” انہیں کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا“۔انہوںنے کہا کہ جب میرا ایم آر آئی سکین ہوا تو پتہ چلا کہ انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ 8 سے 10 سال کے درمیان میرے جوڑوں کا علاج کیا گیا جو تقریباً خراب ہوچکے تھے۔ بیماری کے دوران اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا بستر پر نہ ڈال دیجیئے گا، اور شکر ہے ایسا کبھی نہیں ہوا!۔میں گھومتا پھرتا تھا اور جب لوگ پوچھتے تھے ‘تم ٹھیک لگ رہی ہو۔ مجھے بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا، میں نہیں جان سکتا، کیونکہ مرکری فوری اثر نہیں کرتا اس لیے نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔اس دوران میری ساری جمع پونجی ختم ہوگئی تھی، ایک اندازے کے مطابق 12-15 کروڑ روپے خرچ کرچکے تھے۔ ان کے مشکل وقت میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی چٹان کی طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

مزیدخبریں