لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کہا ماہ صیام کا مقدس بابرکت مہینہ نیکیوں میں سبقت لیجانے کا مہینہ ہے۔ماہ صیام میں دعائیں اور قرآن مجید کی تلاوت کو اپنا مسکن بناناچاہئے۔ رمضان المبارک تقوی، قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے روزہ رکھنے سے انسان کے اندر تقوی،صبر پیداہوتا ہے۔ ماہ صیام میں دنیاداری کو چھوڑ کر ہمیں اللہ تبارک وتعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کا حق ادا کرنے لئے جستجو کرنی چاہئے۔جب بھی رمضان المبارک کا مہینہ آتا اللہ کے نبی آپ کے گھر والے اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اپنی کمر کو کس لیتے اپنے اہل و عیال کو اس طرف گامزن کرتے۔ رمضان المبارک میں انسان جو بھی نیک عمل کرتا ہے اس کا اجر اسے 10 گناسے لیکر 7 سو گنا تک ملتا ہے لیکن روزے کی بابت اللہ رب العزت فرماتا ہے کہ یہ عمل چونکہ انسان خالص میرے لئے کرتا ہے اس لئے میں ہی اس کا اجر دونگا۔رمضان المبارک میں جیسے جھوٹ، رشوت خوری، سود خوری، رعایا کاری،غیبت، بدگوئی اور گالی گلوچ، دھوکہ دہی فریب، اور اس قسم کی تمام لغویات اور بد اعمالیوں سے بھی مکمل اجتناب کرنے کا نام روزہ ہے۔
ماہ صیام کا مقدس بابرکت مہینہ نیکیوں میں سبقت لیجانے کا مہینہ:علامہ ہشام الٰہی
Mar 25, 2023