ڈی آئی جی پولیس عمر شیخ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب


 لاہور (نیوز رپورٹر )وفاقی محتسب سیکرٹریٹ لاہور میں گزشتہ روز سابق سی سی پی او لاہور سابق سنیئر ایسویسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب اورڈی آئی جی پولیس عمر شیخ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سینئر افسران و ایڈوائزر و سٹاف وفاقی محتسب کی خصوصی طورشرکت کی۔ سینئر ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب آف لاہور عبدالحمید رازی ڈی جی ریاض چودھری اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔ سینئر افسران نے کہا کہ عمر شیخ جیسے افسران صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کی رحلت پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن