گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں ،جب تک مساجد میں اللہ تعالی کے حضور سجدے ادا ہوتے رہیں گے اس کا ثواب ان مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو ملتا رہے گا،وہ لوگ خوش نصیب ہیں جو اللہ کی زمین پر اس کے گھر کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اس نیک کام میں حصہ لینے والے افراد قابل تحسین ہیں اللہ تعالی ان کو اس کا بے حساب اجر دے گا،رمضان المبارک کا روزہ ، تراویح ، صدقہ ، دعا، ذکر ، تلاوت ،مناجات ، عمرہ اور دیگر اعمال صالحہ جہاں مردوں کے لئے ہیں وہیں عورتوں کے لئے بھی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد اسلامک سنٹر 96 ای سٹیلاںٹ ٹاون میں خطبہ جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاو،امیر جماعت اسلامی پی پی 64ڈاکٹر محمد شریف،امیدوار این اے 77حافظ حمید الدین اعوان، امیدوارپی پی 64سے محمد یوسف بٹ،امیدوا ر پی پی 63فرقان عزیز بٹ ، صوبائی صدر یوتھ سنٹرل پنجاب بشارت علی صدیقی ،صدر کلاتھ مارکیٹ شیخ محمد افضل ،ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس حافظ محسن زبیر شیخ ،سنٹر کے روح رواں برادر خالد امین شیخ ،برادر عبدالمجید طاہر پاکستان بیٹری ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حافظ محمد یحیی اور علاقے اور تحریک اسلامی کے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔