حافظ آباد:ڈاکووں کا  سیمنٹ ڈیلر پر تشدد، 35لاکھ روپے لوٹ کر فرار


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)  مدھریانوالہ چوک کے قریب 4نقاب پوش  ڈاکو سیمنٹ ڈیلرز کی دوکان سے 35لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکووں ڈیلر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تاجربرادری میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسد نعیم ولد محمد نعیم سکنہ مدینہ کالونی نے مدھریانوالہ چوک کے قریب مغل برادرز کے نام سے سیمنٹ کی دوکان بنارکھی تھی ۔گذشتہ روز وہاں چارنامعلوم  نقاب پوش ملزمان آئے جنھوںن ے اسد نعیم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دوکان سے 35لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال پولیس کسی ملزم کا سراغ نہ لگاسکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...