گوجرانوالہ:پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیرِ اہتمام تقریب


 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیرِ اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق تھے۔ جبکہ پرنسپل محمد سلمان ،ڈین شاہد سلیم خواجہ ،ہیڈ بی ایس پروگرام شمیم اختر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔طلبہ نے تقاریر ملی نغمے اور وطن عزیز پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے ڈرامہ بھی پیش کیاجسے حاضرین نے بے حد سراہا اور بھر پور داد دی ۔تقریب میں 23مارچ 1940کو قرار دادِپاکستان اور جدوجہد آزادی کو اُجا گر کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...