صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر  کادورہ حافظ آباد، آٹا کی تقسیم کا جائزہ


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب سلمان اعجاز نے حافظ آباد میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں مستحقین میں مفت آٹا کی تقسیم اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر فار و ق وڑائچ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میڈم ساجدہ مشتاق بھی انکے ہمرا ہ تھیں۔صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئرکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضا ن المبار ک میں پہلی بار اربوں روپے کی خطیر رقم سے مستحقین میں مفت آٹا تقسیم کیا جارہا ہے۔مفت آٹا کی تقسیم کا یہ رمضان ریلیف پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے غریب،نادار اور مستحق خاندانوں کیلئے بہت بڑاریلیف ہے اور اس پیکج سے غریب عوام کو ماہ رمضان میں کافی حد تک سہولت اور ریلیف حاصل ہو ا ہے۔صوبائی سیکرٹری نے ضلع کونسل ہال ، سپورٹس جمنازیم اور چک چٹھہ میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کے دورے کے موقع پر آنے والے مردو خواتین سے مفت آٹا کی تقسیم اور دیگر انتظامات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے انہیں بتا یا کہ ضلع بھر میں مفت آٹا کی تقسیم کے 15پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاںپونے دو لاکھ رجسٹرڈ خاندانوں میں مفت آٹے کی تقسیم کا عمل شفاف اور پرامن طریقہ سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن