پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے: خرم دستگیر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے میاں نوازشریف کی قیادت میںپاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا خواب ضرور پورا ہو گا ۔بانی پا کستا ن قا ئد اعظم محمد علی جنا ح اورمحسن پا کستان میا ں محمد نواز شریف کے اصولوں کی روشنی میں پا کستا ن کو تر قی و خو شحالی کے راستو ں پر گا مزن رکھنے میں اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ۔ برصغیر کے مسلمانوں نے انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں بابائے قوم قائداعظم کی قیادت میں سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر الگ مملکت حاصل کی، تحریک پاکستان کے کارکنوں نے ارض پاک کے حصول کے لئے بے شمارقربانیاں دیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، یوم پاکستان اسلام اور وطن عزیز سے غیر مشروط محبت کا تقاضا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز محلہ فضل ٹاؤن میں مسلم لیگی رہنما گوہر منور کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، حاجی وقار احمد چیمہ، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، معظم رؤف مغل، لالہ ظہیر احمد، سفیان قیصر بٹ، چوہدری فیصل جٹ، کاشف عمران کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عمران خان یہودی لابی کی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ و فساد پھیلانے میں مصروف ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات تمام اسمبلیوں کیساتھ ہی ہونے چاہئیں۔عمران خان کی ذاتی تسکین و انا کیلئے پاکستان کے آئین و قانون کیساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمرانی فتنہ کو بری طرح شکست سے دوچار کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن