زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں 15 فیصد کمی 


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2023 تک کی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 5.940 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں 6.960 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کا حجم 592 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 797 ملین ڈالر تھا۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوری میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 639 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 592 ملین ڈالر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن