سعودی سرمایہ کاری فنڈز میں ریکارڈ 25 فیصد اضافہ


ریاض (کامرس ڈیسک) سعودی سرمایہ کاری فنڈز 25 فیصد اضافے کے بعد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے۔کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے)کے تازہ ترین بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں، مملکت میں سرمایہ کاری کے فنڈز کی تعداد 941 تک پہنچ گئی جو کہ 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ایک سال قبل اسی سہ ماہی میں بالترتیب 256 اور 495 فنڈز کے مقابلے میں عوامی فنڈز کی تعداد 255 تک پہنچ گئی ہے، ان میں پرائیویٹ فنڈز کی تعداد 686 رہی۔سعودی عرب میں مزید فنڈز کا حصول ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 اقدام کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد سعودی معیشت کو متحرک کرنا اور ملکی آمدنی کو متنوع بنانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔پبلک اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ فنڈز میں سبسکرائبرز کی تعداد 26 فیصد بڑھ کر 2022 کے آخری تین مہینوں میں 677,155 سبسکرائبرز تک پہنچ گئی، جبکہ ایک سال پہلے 536,405 سبسکرائبرز تھے۔سرکاری اور نجی دونوں فنڈز میں حصہ لینے والوں کی سب سے بڑی تعداد رئیل سٹیٹ سیکٹر میں کام کرنے والے فنڈز میں مرکوز تھی۔دوسری جانب، سعودی مین سٹاک مارکیٹ میں درج فرموں کی تعداد، جسے تداول بھی کہا جاتا ہے، دسمبر 2022 کے آخر تک 223 تک پہنچ گئی ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ متوازی مارکیٹ جسے نوموبھی کہا جاتا ہے، میں اسی عرصے میں درج کمپنیوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، جو کہ 2021 کے آخری تین مہینوں میں درج 14 کمپنیوں کے مقابلے میں 229 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔2022 کی آخری سہ ماہی کے دوران، سی ایم اے نے مین مارکیٹ میں 7فرموں اور متوازی مارکیٹ میں 20 کمپنیوں کی منظوری دی۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ملکیتی قدر 10 فیصد بڑھ کر 270.97 بلین ریال (72 بلین ڈالر) تک پہنچ گئی ہیں، جو کہ ایک سال پہلے کی اسی سہ ماہی میں 245.9 بلین ریال تھی۔

ای پیپر دی نیشن