نارنگ : دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 40 سالہ شخص چل بسا


نارنگ منڈی ( نمائندہ نوائے وقت) مریدکے نارووال روڈ پر دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 40 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا چشتیاں کارہائشی 40 سالہ قاری نذیر فیملی کے ہمراہ تقریب سے واپس جارہاتھاکہ مریدکے نارووال روڈپر واقع قرشی والا کے قریب ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجسے تحصیل ہیڈکوارٹر مریدکے سے لاہور منتقل کر دیا تھا جہاں وہ دوارن علاج دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن