ہمارے خاندان نے ہمیشہ عوام فلاح کیلئے اقدامات کئے :قاسم ریاض


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سیاسی وسماجی رہنما وپی پی 135 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا کہ علاقے کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سیاست میں خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ہمارے خاندان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے علاوہ علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں عوامی مطالبہ پر پی پی 135 سے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں اور عوامی طاقت کے بل بوتے پر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ کے عوام کی تقدیر سے کھیلنے والوں کو سرپرائز دونگا ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر کے ہمراہ حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں معززین سے گفتگو کرتے کیا چودھری قاسم ریاض گجر نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 135 سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ نارنگ منڈی سمیت دیگر علاقوں کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...