پتوکی (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ضلع قصور کے سابق چیئرمین رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی آئندہ بھی بلا خوف و خطر خدمت کرتے رہیں گے تحصیل پتوکی کی عوام نے جو پیار دیا وہ کبھی بھی بھلا یا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تحفظ حقوق شہریاں تحصیل پتوکی کے صدر حافظ محمود خالد گھمن اور جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم اکرم سے ملاقات میں کیا بعد ازاں انجمن تحفظ حقوق شہریاں کی طرف سے 10 روز سے شہریوں کو میٹھے پانی کی بندش کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے واٹر سپلائی اورڈسپوزل کے کنکشن بحال کرادیئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کوٹ فضل دین (المعروف دھوڑ کوٹ)میں سالہا سال سے کھٹائی میں پڑے گیس منصوبے کو چالو کراکر گھر گھر سوئی گیس پہنچادی جس سے سینکڑوں افراد افادہ حاصل کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خاں کی ہٹ دھرمی‘ فتنائی سیاست اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک مہنگائی کا شکار ہے جسے ٹھیک کرنے کے لئے وقت درکار ہے پی ڈی ایم کے قائدین اپنی اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو شدید بحرانوں سے نکال رہے ہیں۔
ہمیشہ عوامی خدمت کی‘ آئندہ بھی کرتے رہیں گے:رانا سکندر حیات
Mar 25, 2023