شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سماجی رہنما و معروف قانون دان چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ سیاسی اقتصادی اور معاشی مسائل کا حل اپنی اپنی’’ انا‘‘ اور’’ میں ‘‘ مار کر ایک جگہ بیٹھ کر باہمی مذاکرات میں ہے پاکستان لاکھوں قربانیاں اور طویل ترین جد و جہد کے بعد دوقومی نظریہ کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔ ہمیں اقتدار کی رسہ کشی کے بجائے پاکستان کی بقا اور سلامتی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گاان خیالات کااظہارانہو ںنے سیٹھ عبدالستار مرحوم کی رہائشگاہ پر محفل کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری احتشام ایڈووکیٹ سمیت دیگربھی ہمراہ تھے چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام ذمہ دار اداروں کو اور سیاست دانوں کو ایک میز پر بیٹھنا ہو گا۔ پاکستان کے دشمن مختلف انداز میں اپنے حربے استعمال کر کے پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس میں متحد ہونا ہو گا۔