شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انصاف لائیرز ونگ کے صوبائی رہنما عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دھونس ، دھاندلی کا رواج رائج کرنا شروع کردیا ہے وہ کسی صورت بھی بہتر عمل نہیں ہے یہ جو نظام رائج کیا جارہا ہے اس کوبدلنا ناگزیر ہو چکا ہے حکومت کی مرضی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تحریک انصاف اس غیر آئینی عمل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے تحریک انصاف نے کر پٹ نظام کو بدلنے کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور اب تک اسی موقف پر قائم ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے چیمبرمیں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑ ی تعداد بھی موجود تھی عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں 100 سے زائد مقدمات کا اندراج اندھے سیاسی انتقال کی گھنائونی مثال بن چکی ہے ماضی میںبھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ چودھری پروز الٰہی نے بہترین پالیسی بناتے ہوئے آٹے پر سبسڈی دی جو ہر کسی کی پہنچ میں تھی اس پالیسی کو ختم کرکے مفت آٹے کا ڈرامہ رچا کر عوام کی تذلیل کی جارہی ہے ۔