راولپنڈی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کر لی ۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ فیاض الحسن سمیت 200 کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔