رکاوٹیں کھڑی کرنا گھبراہٹ نہیں تو کیا ہے؟ شاہ محمود قریشی

Mar 25, 2023 | 19:02

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، پوچھتا ہوں یہ گھبراہٹ نہیں تو کیا ہے؟لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجازت کے باوجود مینار پاکستان جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے انسانی حقوق پامال کیے، ان کے قول و فعل میں تصاد ہے، جمہوریت کا لفظ پی ڈی ایم پر نہیں جچتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کس طرح خود کو یہ جمہوری کہتے ہیں، پوچھنا تھا کہ کیا ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کیا جاتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو دھمکیاں دی ہیں، تحریک انصاف کے جھنڈے والی گاڑی کو لاہور کی طرف آنے کی اجازت نہیں۔

مزیدخبریں