امریکہ میں ہوا کے بگولے نے 160 کلومیٹر تک تباہی پھیلادی، 23 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Mar 25, 2023 | 21:44

ویب ڈیسک

جمعہ کے روز دیر گئے امریکی ریاست مسیسیپی میں طوفان اور بگولے کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ریاست کی ہنگامی انتظامی ایجنسی نے کہا کہ ٹوئسٹر نے 160 کلومیٹر سے زیادہ تک تباہی پھیلائی ۔مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں بتایا کہ مغربی مسیسیپی کے 200 افراد پر مشتمل قصبہ سلور سٹی میں طوفان کے آنے کے بعد چار افراد لاپتہ ہو گئے۔

مزیدخبریں