اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اسلام آباد میں بلا اجازت منعقد ہونے والے اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے مظاہرین نے ہائی سیکیورٹی زون میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ کیامظاہرین نے شہریوں کی آمدورفت کے راستے مسدود کردیے تھے مظاہرین کے پتھراؤ سے کانسٹیبل نعمان زخمی ہوا ہے بلا اجازت اجتماع اور عوامی شاہراہوں کو مسدود کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ترجمان نے کہا کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، بلا اجازت اجتماع کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ،ترجمان پولیس
Mar 25, 2024