لیاقت پور (نوائے وقت رپورٹ) ریلوے حکام کے مطابق لیاقت پور میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس کی بوگیوں کا جوائنٹ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں چلتی ٹرین کی بوگیاں علیحدہ ہوگئیں۔ حادثے میں ٹکٹ چیکر گر کر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرائیور انجن سمیت آدھی ٹرین کو لئے کئی کلو میٹر آگے نکل گیا۔ باقی بوگیوں کو وہاں لا کر جوائنٹ جوڑنے میں 2 گھنٹے لگے بعدازاں ٹرین کو ملتان روانہ کر دیا گیا۔