کنٹینرزلٹنے پر تشویش،حکومت ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی سسٹم کوبہتر بنائے:پیاف 

لاہور(کامرس رپورٹر ) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سندھ میں تاجروں کے صنعتی مال سے بھرے کنٹینرزکے لٹنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس چیز کا فوری نوٹس لے، تاجروں، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو اپنے مال کے لٹ جانے سے بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی سسٹم کوبہتر بنائے۔آئے روز سامان لٹ جانے سے تاجروں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور احساس تحفظ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ صنعتوں میں اشیاء کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے جس سے ملکی و غیر ملکی آڈرز کی تکمیل میںتاخیر کا سامنا ہے۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ جو مال منزل مقصود پر 3 دن میں پہنچ جاتا تھا وہ اب6 سے 7دن میں پہنچتا ہے۔

 اور اڈے والوں نے سامان پہنچانے کا کرایہ بھی بڑھا دیا ہے جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تاجروں کو مال بروقت نہ ملنے کی وجہ سے پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت سندھ میں سکیورٹی سسٹم کو بہتر بنائے ،کاروباری طبقہ کی مشکلات و مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

ای پیپر دی نیشن