تاجروںکو ٹیکس نیٹ میں ضرور  رجسٹریشن کرانی چاہیے :اشرف بھٹی

Mar 25, 2024

 
لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو تاجر ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں انہیں ضرور رجسٹریشن کرانی چاہیے۔ ملک کو ٹیکسز کی اشد ضرورت ہے اور یہی قربانی دینے کا وقت ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ فیصلوں کی کامیابی کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور اس کیلئے تاجر تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ تاجر وں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ معیشت کو دستاویزی بنایا جائے اور اس کیلئے ہم مارکیٹوں کے سروے کرانے کی بھی پیشکش کر چکے ہیں۔ پاکستان نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے۔ موجودہ کڑے حالات میں ہم سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ، جو تاجر ٹیکس نیٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں انہیں اپنا اندراج کرانا چاہیے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو جائے گا جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

مزیدخبریں