کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کی شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف کے گھر آمد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائشگاہ پر گئے۔ اہل خانہ سے ملاقات کی، کور کمانڈر نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو شجاعت و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مادر وطن کے دفاع کیلئے سید کاشف علی کی قربانی سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔کور کمانڈر کراچی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی این پی کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ میجر جنرل اظہر وقاص نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن