فیروز والہ : پرچی سے بچنے کیلئے تیز رفتاررکشہ نے 2خواتین کو کچل دیا ایک ہلاک 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ فیروزوالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار رکشہ نے سڑک عبور کرتی ہوئی دو عورتوں کوروند ڈالا‘ ایک خاتون موقع پر ہلاک جبکہ دوسری خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پیپلز کالونی فیروز والہ کی رہائشی خاتون عظمیٰ بی بی بھاوج نبیلہ بی بی کیساتھ سڑک کراس کر رہی تھی کہ شاہدرہ کی جانب سے آنے والے تیز رفتار رکشہ نے30 روپے پرچی غنڈہ ٹیکس سے بچنے کی خاطر سڑک عبور کرنے والی دو عورتوں کو روند ڈالا ‘خاتون عظمیٰ بی بی موقع پر ہلاک جبکہ اس کی بھاوج نبیلہ بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور نے 30 روپے والی پرچی ٹیکس سے بچنے کیلئے رکشہ تیز کر دیا جو حادثہ کا باعث بن گیا۔ شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیاہے کہ امامیہ کالونی سٹاپ پر جو غیر قانونی ٹیکس 30 روپے پرچی رکشہ والوں سے وصول کی جارہی ہے فوری طور پر ختم کیا جائے۔غنڈہ گردی کرنیوالے افراد کیخلاف کاروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن