لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں حکمران خود قربانی دیں۔ آئی ایم ایف سے اس سے قبل 23بار قرضہ لیا گیا خوشحالی کی بجائے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسا گیا ہے۔ مزید قرضوں سے پہلے ماضی کے قرضوں کا آڈٹ کیا جائے اورقوم کو بتایا جائے یہ رقم کہاں گئی۔ آئی ایم ایف کے ’’ڈو مور '' کے مطالبات عام پاکستانی کیلئے مہنگائی کی مزید نوید ہوں گے۔ پٹرول ،بجلی 12او رگیس مہنگی کی گئی تو عوام خاموش نہیں بیٹھے گی۔ظالم حکمران عوام کے صبر کا پیمانہ آزما رہے ہیں جبکہ انکو نہیں پتہ مہنگائی نے عام اور غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔ بجلی، گیس او رپیٹرول مہنگا کیا گیا تو عوام کو منظم کر کے احتجاج کریں گے۔موجود حکمرانوں سے خیر کی امید نہیں کی جاسکتی، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کریگی اور 24 کروڑ عوام کی حقیقی ترجمان کریگی۔