مجید نظامی ہال میں پاکستان ڈے اور نوائے وقت کے یوم تاسیس کی تقریب

لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) نوائے وقت گروپ کے زیر اہتمام 84 واں یوم پاکستان اور نوائے وقت کا یوم تاسیس منایا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری کی رہنمائی میں مجید نظامی ہال میں تقریب ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، مینجر ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، سپیشل کارسپانڈنٹ خاور عباس سندھو، مینجرز مارکیٹنگ عثمان مسعود و عامر ادریس، سرکولیشن مینجر نذیر عابد سندھو، صغیر امجد، فہمید ولسن جانسن، محمد امین، ندیم جونئیر، محمد مشتاق، محمد عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے قرارداد پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو جب قرارداد پاکستان جسے قرارداد لاہور بھی کہتے ہیں، پیش کی گئی تو برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو علیحدہ ریاست کے حوالے سے واضح گائیڈ لائن مل گئی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام اسی قرارداد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح دور اندیش رہنما تھے جنہوں نے قرارداد کی روشنی میں مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور رہنمائی و شعور کی ضرورت کے پیش نظر حمید نظامی کو نوائے وقت کے اجراء کی ہدایت کی۔ جس کا بیڑا آج بھی جناب مجید نظامی کی بیٹی رمیزہ مجید نظامی نے اٹھا رکھا ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ قیام پاکستان میں نوائے وقت کا کلیدی کردار ہے۔ کرنل قادری نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کے لئے لاکھوں قربانیاں دی ہیں، اب اس کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...